رام نگر:16؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) بنگلورو۔ میسورو ایکسپرس وے پر ٹول وصولی کی مخالفت کرنےوالے جے ڈی ایس یوتھ ونگ کے ریاستی لیڈر نکھیل کمار سوامی کو ان کے ساتھیوں سمیت پولس اپنی تحویل میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
جے ڈی ایس کے سیکڑوں کارکنان پارٹی یوتھ لیڈر نکھیل کمارسوامی کی قیادت میں ایکسپرس وے پر ٹول فیس وصولی کے خلاف دو گھنٹوں سے زائد وقت تک احتجاج کیا۔ نکھیل کمار سوامی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسر شری دھر کےانتطار میں تھے۔ اسی دوران حرکت میں آئی پولس پیشگی اقدام کے طورپر نکھیل کمار سوامی کوساتھیوں کے ساتھ اپنی تحویل میں لیا۔
خیال رہے کہ پچھلے دو دن پہلے بنگلورو۔ میسورو ایکسپرس کا وزیراعظم نے افتتاح کیا تھا۔ افتتاح کے دوسرے دن سے ہی ہائی وے پر ٹول فیس وصولی کی جانےلگی تو کئی سیاسی پارٹیوں نے اس کی مخالفت کرتےہوئے احتجاج کی دھمکی تھی۔ اسی دوران جے ڈی ایس کے یوتھ لیڈر نکھیل کمار سوامی نے اپنے پارٹی کارکنان کے ساتھ ہائی وے پر احتجاج کرتےہوئے ہائی وے افسر کے گھیراؤ کی بات کرہی رہے تھے پولس نے انہیں اپنی تحویل میں لینے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔